آیت اللہ خامنائی کے بیٹے مجتبیٰ خامنائی ایرانی نئے سپریم لیڈر منتخب

0
11

یروشلم(پاکستان نیوز) آیت اللہ علی خامنائی کے بیٹے مجتبیٰ خامنائی ای کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کرلیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے مجتبی خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے اس دعوے کی تصدیق ایران کے سرکاری حکام نے ابھی نہیں کی ہے۔ اس سے پہلے اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ اٹھاسی رکنی مجلس خبرگان رہبری نئے سپریم لیڈر کا انتخاب آن لائن کررہی ہے اور یہ معاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ مجلس خبرگان رہبری کی قم میں واقع عمارت کو امریکا اور اسرائیل نے حملے کرکے تباہ کردیا تھا تاہم عمارت پہلے ہی خالی کرالی گئی تھی اس لیے جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین تہران میں بڑے تعزیتی اجتماع کے بعد مشہد میں ہوگی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here