600سے زائد پولیس اہلکاروں کا ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ

0
183

نیویارک (پاکستان نیوز) پر تشدد مظاہروں اور اپنے خلاف سماجی رائے سے دلبرداشتہ ہو کر 600کے قریب پولیس اہلکاروں نے پولیس کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، اس بات کا اعلان نیویارک سٹی پولیس کے سابق کمشنر برنارڈ کیرک نے ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے ، انھوں نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پر تشدد مظاہروں کے دوران 300سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اتنے ہی پولیس افسران ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، اس کے ساتھ نیویارک کے میئر ڈی بلاسیو نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ نیویارک پولیس کے بجٹ میں سے 6 بلین ڈالر کی کٹوتی کریں گے جس کے بعد پولیس کیلئے اپنے معمولات کو چلانا مشکل ہو جائے گا ، اس ساری صورتحال سے دلبرداشتہ ہو کر 600کے قریب پولیس اہلکار اس وقت نوکری چھوڑنے کے متعلق سوچ رہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here