حکومت کا بیرون ملک بیٹھ کر پروپیگنڈا کرنیوالوں کی گرفتاری کا فیصلہ

0
49

لاہور(پاکستان نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ایف اائی اے نے 361 سوشل میڈیا اکائونٹس کی نشاندہی کر لی ہے اور ان اکائونٹس پر بیرون ملک مقیم افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ان افراد کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کر لیا، ان افراد کے اکائونٹس ٹریک کر کے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here