والدین/ معاشرتی بدسلوکی کے شکار نوجوانوں کیلئے نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان

0
110

واشنگٹن (پاکستان نیوز)یونائیٹڈ سٹیز سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے آج نئی پالیسیوں کا اعلان کر دیاہے جو ان تارکین وطن بچوں کو بہتر تحفظ فراہم کریں گی جو بدسلوکی نظر انداز کیے جانے، ترک کرنے، یا والدین کی اسی طرح کی بدسلوکی کا شکار ہیں۔یوایس سی آئی ایس کے ڈائریکٹر جاڈو نے بتایا کہ آج ہم امریکہ میں ان تارکین وطن بچوں کی مدد کے لیے کارروائی کر رہے ہیں جن کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے، نظرانداز کیا گیا ہے، یا ترک کر دیا گیا ہے اور انہیں تحفظ فراہم کر رہے ہیں تاکہ ان کی زندگیوں کی تعمیر نو میں مدد کی جا سکے۔نئی پالیسیوں میں اسپیشل امیگرنٹ جووینائل (SIJ) کی اہلیت کے معیار کو واضح کرنے کے لیے ضوابط کو اپ ڈیٹ کرنا شامل ہے جیسے کہ درخواست گزاروں کی حفاظت کے لیے عمر ختم کرنے کے پروویژن کو اپ ڈیٹ کرنا جبکہ ان کی پٹیشن زیر التواء ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here