واشنگٹن:ٹرمپ کے حامیوں کو حملے کیلئے اکسانے والا شخص گرفتار

0
179

ملزم کارلوس گارشیا نے افراد کو کالز کر کے حملے کیلئے جمع کیا ، ملزم سابق فوجی انفنٹری مین بھی رہ چکا ہے ، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نکالا گیا، پراسیکیوٹر

فلوریڈا (پاکستان نیوز) ایف بی آئی نے کیپٹل ہل پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں کارلوس گارشیا کو حراست میں لے لیا ہے ، گارشیا پر الزام ہے کہ اس نے کیپٹل ہل حملہ کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد کو جمع کیا اور باقائدہ طور پر ان کو ہائر کیا ، ایف بی آئی کے مطابق ملزم نے تمام جرائم پیشہ افراد کو کالز کیں اور ان کو کیپٹل ہل حملے کے لیے اُکسایا ، اتنی بڑی تعداد میں لوگوںکو بغیر منصوبہ بندی کے جمع نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ایف بی آئی کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ بیکر سابق آرمی انفنٹری مین بھی رہ چکا ہے جس کو قوانین اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فوج سے نکال باہر کیا گیا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here