امریکہ رواں برس پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا

0
17

لاہور(پاکستان نیوز)ناسا کائونٹی نیویارک کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین برائے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور کائونٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چودھری محمد اکرم رحمانیہ نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکہ میں پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈکپ امریکہ میں کرایا جا رہا ہے اور پاک بھارت ٹاکرے کیلئے بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ امریکہ میں بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ ٹی ٹونٹی کا انعقاد کرایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے 3جون سے میچز شروع ہوںگے۔ اس سے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں بھی بہتری آئے گی اور دنیا بھر سے لوگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ دیکھنے آئیں گے اس سے ناسا کائونٹی نیویارک کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا اور سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا۔ نیویارک ناسا کائونٹی کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین چودھری اکرم کا کہنا تھا کہ امریکہ میں پاک بھارت میچ کی تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان کے وزیراعظم سیمت اعلیٰ شخصیات کو میچز دیکھنے کے لئے دعوت دی جائے گی۔ امریکہ پہلی بار ورلڈکپ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے جس کے 35 ہزار کرکٹ شائقین کے لئے سٹیڈیم کی تعمیر جاری ہے۔ ورلڈکپ کے دوران شائقین کرکٹ کے لئے مختلف سرگرمیو کا انعقاد کیا جائے گا۔ ورلڈکپ کے انعقاد سے امریکہ میں کرکٹ سرگرمیوں کو عروج ملے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here