واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ کی اپنے ہی پارٹی ارکان، ایف بی آئی اور محکمہ انصاف پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ایسی دھاندلی ڈیموکریٹس کے امیدوار کے ساتھ ہوتی تو ڈیموکریٹس مرتے دم تک لڑتے، میں ہار نہیں مانوں گا۔ سوشل میڈیا پر بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ایسی دھاندلی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کے ساتھ ہوتی تو ڈیموکریٹس اسے جنگ قرار دیتے اور مرتے دم تک لڑتے۔ انہوں نے کہا کہ ری پبلکنز نے کچھ نہ کیا، دھاندلی کے خلاف کوئی لڑائی نہیں لڑی، امریکی تاریخ کے بدترین ووٹر فراڈ پر محکمہ انصاف اور ایف بی آئی نے بھی کچھ نہ کیا، ان سب کو شرم آنی چاہیے، تاریخ انہیں یاد رکھے گی۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں ہار نہیں مانوں گا، 6 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں ان سب کو دیکھ لوں گا۔