واشنگٹن (پاکستان نیوز) مغربی پابندیوں کے خدشات اور امریکی دبائو کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری تقریباً بند کر دی۔ امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے دسمبر کیلئے روسی خام تیل کی خریداری میں کمی کر دی،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی 5 بڑی آئل ریفائنریوں نے آئندہ ماہ کیلئے روسی تیل کے آرڈر نہیں دیئے،معمول کے مطابق یہ آرڈرز موجودہ ماہ کی 10 تاریخ تک دے دیے جاتے ہیں۔ادھر بھارت سرکاری ریفائنری آئی او سی نے اعلان کیا کہ وہ صرف غیر پابندی یافتہ سپلائرز سے روسی خام تیل خریدے گا۔











