بے روزگار افراد کی 7لاکھ نئی درخواستیں موصول

0
163

 

نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا کی دوسر ی لہر میں شدت کے بعد ایک مرتبہ پھر بے روزگار افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، تازہ رپورٹ کے مطابق 7لاکھ 78 ہزار افراد نے بے روزگاری الاﺅنس کے لیے اپلائی کیا ہے جبکہ کورونا سے متاثر افراد کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے اور سخت ایس او پیز کے باعث لیبر مارکیٹ کی ریکوری مشکلات سے دوچار ہو گئی ہے ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق کورونا مریضوں کی تعداد 68.9ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جوکہ تھائی لینڈ کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے ، اس دوران دو ہفتوں میں بے روزگاری الاﺅنس کے لےے اپلائی کرنے والے افراد کی تعداد میں بھی دو گنا اضافہ ہوا ہے ،سینئر اکنامسٹ مارک ہیمرک نے بتایا کہ بے روزگاری کی شرح میں اضافے کے بعد شہریوں کی اکثریت ایک وقت کے کھانا بھی خود افورڈ نہیں کر پا رہی ہے ۔ بے روزگار افراد کی تعداد میں دوبارہ سے اضافہ خطرناک ہے ، ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

ا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here