فرانس: مسلم بچوں کو شناختی نمبر الاٹ

0
158

 

پیرس(پاکستان نیوز)فرانسیسی صدر میکغوں کی جانب سے جمہوری اقدار کے چارٹر اور اسکے تحت مسلمان بچوں کیلئے خصوصی طور پر”شناختی نمبر“الاٹ کرنے کے متنازع فیصلے پر دنیا بھر میں غم وغصے کا اظہار کیاجارہا ہے جبکہ اس اقدام سے نئی بحث چھڑ گئی۔اس چارٹر کے تحت گھر میں تعلیم دینے پر پابندی ہوگی اور سکول جانےوالے بچوں کو شناختی نمبر دیا جائیگا تاکہ انکی حاضری یقینی بنائی جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر والدین کو6ماہ تک جیل اور بھاری جرمانے ہوسکتے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے کہا فرانسیسی صدر مسلمانوں کےساتھ وہی سلوک کر رہے ہیں جو جرمنی کے نازیوں نے یہودیوں کےساتھ کیا تھا۔جرمنی میں یہودیوں کو شناخت کیلئے الگ لباس پہننے پر مجبور کیا گیا تھا۔میکغوں کا چارٹر زبردستی تھونپی جانےوالی چیز ہے اور یہ تحقیر آمیز اور خطرناک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here