صدر ٹرمپ نے اس تشدد کو ملک بھر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے پھیلایا:ٹی وی میزبان
واشنگٹن(پاکستان نیوز) جارج فلوئیڈ کی موت: صدر ٹرمپ نے نسلی کشیدگی کو ہوا دی، جمی کمیل، ٹیلی ویژن میزبان اور مزاحیہ اداکار جمی کمیل بھی دنیا بھر میں موجود ان مشہور شخصیات میں شامل ہوگئے ہیں جنھوں نے امریکا بھر میں بڑھتی ہوئی نسلی کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جملوں کی مذمت کی ہے۔ ایک ٹاک شو کے میزبان جمی کمیل نے اپنی بات جارج فلوئیڈ کی افسوسناک موت سے شروع کی جس میں ویڈیو میں فلوئیڈ پر پولیس افسر ڈیرک چوون حملہ آور ہوا اور آٹھ منٹ تک فلوئیڈ کی گردن پر اپنا گھٹنا سختی سے دبا کر بیٹھا رہا۔ جمی کمیل کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اس تشدد کو ملک بھر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے پھیلایا۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ یہ ٹھگ جارج فلوئیڈ کی موت کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، میں اس کی اجازت نہیں دونگا۔ انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ ’میں نے گورنر ٹم والز سے بات کی ہے اور انھیں کہا ہے کہ فوج آپکے ساتھ ہے، کوئی مشکل ہوئی تو ہم کنٹرول کرلینگے، لیکن جب لوٹ مار شروع ہوتو، فائرنگ بھی شروع ہو۔‘ تاہم اپنے شو کے دوران جمی کمیل نے جیسے ہی یہ کہا کہ امریکا میں نسلی اقدامات بڑھ رہے ہیں تو انھوں نے اپنی گن کا رخ صدر کی تصویر کی جانب کیا۔