ہالی ووڈ کے 68 سالہ پروڈیوسرجنسی احتسال کے جرم میں پہلے ہی 23برس کی قید کاٹ چکے ہیں
واشنگٹن (پاکستان نیوز) کم عمر لڑکیوں کے ریپ اور خواتین کے جنسی استحصال کے جرم میں23 سال کی قید کاٹنے والے ہالی ووڈ کے 68 سالہ پروڈیوسر ہاروی ونسٹن کے خلاف مزید 4 خواتین نے زیادتی کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کردیا۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہنگری اور ایکواڈور کی ایک خاتون سمیت 2امریکی خواتین نے بھی ہاروی وائنسٹن کے خلاف بیک وقت نیویارک شہر کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔ہاروی ونسٹن پر نئے مقدمات دائر ہونے پر ان کے وکلا نے کیسز کو اپنے مو¿کل کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے کیسز سے ثابت ہوا کہ فلم ساز کو جھوٹے اور پرانے کیسز میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔