واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ میں مسلم رکن کانگریس الہان عمر کو ماپی میں یہود مخالف بیان پر ایوان کی کمیٹی برائے خارجہ امور سے فارغ کر دیا گیا۔ ریپبلکن سپیکر کیون مک کارتھی کی زیر صدارت اجلاس میں ارکان نے رائے شماری کے دوران الہان کی کمیٹی کی رکنیت ختم کرنے کے حف میں ووٹ دیا۔ الہان نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلمان ہوں اور مہاجر ہوں، دلچسپ بات یہ ہے کہ میں افریقہ سے ہوں، کیا اس افوان میں کسی کو حیرت ہوئی کہ مجھے ٹارگٹ کیا گیا اور کیا کوئی اس بات پر حیران ہوا کہ مجھے امریکہ کی خارجہ پالیسی پر بات کرنے کے قابل نہیں سمجھا گیا؟یاد رہے کہ الہان عمر ھنے قبل ازیں یہود مخالف بیانات پر معافی مانگ لی تھی۔ ایوان کے اقلیتی رہنما حکیم جیفریز نے اپنے ردعمل میں کہا کہ الہان کے بیانات کا معاملہ تو پہلے یہ نمٹایا جا چکا تھا اور اب جو کیا گیا ہے وہ احتساب نہیں بلکہ سیاسی انتقام ہے۔