بڑھتی عمر کیساتھ نوجوان بولرز کو کھیلنا مشکل: کرس گیل

0
229

کنگسٹن(پاکستان نیوز) جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل نے کہا ہے کہ مخالف ٹیموں کے باﺅلرز اب بھی مجھ سے خوفزدہ ہیں لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میرے لئے اب نوجوان باﺅلرز کو کھیلنا آسان نہیں رہا۔ ریٹائرمنٹ سے قبل کیریئر کے آخری وقت کو یادگار بنانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ کرس گیل کو پانچ مرتبہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ گیل نے اپنے بیان میں کہا کہ جارحانہ بیٹنگ انداز کی وجہ سے مخالف ٹیموں کے باﺅلرز اب بھی مجھ سے خوفزدہ ہیں، اگر آپ کیمرے کے سامنے ان سے سوال کریں گے تو یقینا ان کا جواب نہ میں ہو گا لیکن اگر آپ کیمرے کے بغیر ان سے پوچھیں گے تو وہ کہیں گے ہاں، یہ خطرناک بیٹسمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ فاسٹ باﺅلرز کے خلاف انجوائے کرتا ہوں، میرے پاس اب ثابت کرنے کیلئے کچھ نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here