کرکٹ ہال آف فیم میںٹنڈولکر، ڈونلڈ اور کیتھرین شامل

0
212

لندن(پاکستان نیوز) آئی سی سی نے کرکٹ کے لیے شاندار خدمات پر ہال آف فیم میں تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کر لیا ہے اور سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر اور جنوبی افریقہ کے ایلن ڈونلڈ فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔ گزشتہ روز لندن میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سچن ٹنڈولکر اور ایلن ڈونلڈ کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کی وومن ٹیم کی سابق فاسٹ بالر کیتھرین فٹز پیٹرک کو بھی فہرست کا حصہ بنا لیا گیا۔ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رکھنے والے سابق بھارتی بلے باز کو ہال آف فیم میں شمولیت کا اہل ہوتے ہی اس اعزاز سے نواز دیا گیا۔ ہال آف فیم میں کھلاڑیوں کو ان کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے کم از کم 5 سال بعد شامل کیا جاتا ہے اور ٹنڈولکر نے نومبر 2013 میں اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ذ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here