واشنگٹن (پاکستان نیوز)ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی جیلوں میں 94 فیصد افراد غیر ملکی ہیں جوکہ معیشت پر بھاری بوجھ بن گئے ہیں ، اعدادو شمار کے مطابق ملکی جیلوں میں قیدیوں پر حکومتی اخراجات 159 ملین ڈالر سے 162 ملین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کے اعدادو شمار کے مطابق 53 فیصد غیر ملکی قیدیوں کو سزا دینے سے قبل ہی ملک بدر کر دیا گیا ہے کیونکہ جیلوں میں قید فی قیدی پر روزانہ کا خرچہ 88 ڈالر سے زائد رہتا ہے ۔