اوبر کا تنخواہوں میں اضافہ روکنے پر لیمو، ٹیکسی کمیشن کیخلاف مقدمہ

0
59

نیویارک (پاکستان نیوز) معروف ٹیکسی کمپنی اوبر نے ڈرائیوروں کی تنخواہوں میں اضافہ روکنے پر لیمو اور نیویارک ٹیکسی کمیشن کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے ، اوبر کے مطابق ڈرائیوروں کی تنخواہوں میں فی میل 24 فیصد اضافہ کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود ان کی تنخواہوں میں اضافہ روکا جا رہا ہے ، لیموزین کمیشن نے 2012 کے بعد پہلی مرتبہ تنخواہوں میں اضافے کو منظوری تھی جس کو بعد میں روک لیا گیا ہے ، جبکہ اوبر اور لفٹ کے فی منٹ اور فی میل مارجن میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ، اوبر کی جانب سے منہاٹن کی سپریم کورٹ میں جمعے کے روز مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چھٹیوں کے سیزن کے دوران ٹیکسی سروسز سے 21 سے 23 ملین ڈالر آمدن ہو رہی ہے، کرایوں میں دس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن ڈرائیوروں کی تنخواہوں اور اجرت میں اضافے کو روک لیا گیا ہے ، ڈرائیوروں کی اجرت میں اضافہ رواں ماہ 19 دسمبر سے نافذ العمل ہو رہا ہے ، 7.5 کلومیٹر کے 30 منٹ کے سفر پر مسافروں کو 27.15 ڈالر ادا کرنا ہوں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here