نیویارک (پاکستان نیوز)پاکستان ائیر لائن نے نیوجرسی سے اسلام آباد کے لیے اپنی پانچویں پرواز کا اعلان کر دیا ہے ، وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانی تارکین جلدسے جلد اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں تا کہ بروقت بکنگ کو ممکن بنایا جا سکے ، پی آئی اے کی جانب سے چار سفارتی دفاتر کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہے تاکہ رجسٹریشن کے عمل کو بروقت مکمل کیا جا سکے ، پی آئی اے کی نیویارک سے اسلام آباد کے لیے براہ راست پرواز 31مئی کو روانہ ہوگی ، مزید معلومات کے لیے تارکین Specialflights@piac.aero پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔