ٹرمپ کے متنازع امیگریشن قوانین کو بائیڈن نے آسان بنا دیا

0
168

نیویارک (پاکستان نیوز)امیگریشن قوانین امریکہ میں اہم ترین مسئلہ ہے جس کو سابق صدر ٹرمپ اور صدر بائیڈن نے دو مختلف طریقوں سے حل کرنے کی کوشش کی ہے ، ٹرمپ نے تارکین کی مخالفت میں سخت ترین قوانین لاکر اس مسئلے پر قابو پانے کی ناکام کوشش کی جبکہ بائیڈن نے سمجھداری کے ساتھ نرم قوانین متعارف کرواتے ہوئے تارکین کو ریلیف فراہم کیا ہے ، بائیڈن نے اپنے اقتدار کے پہلے ہی روز امیگریشن قوانین سمیت دیگر مسائل پر 17 ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے تبدیلیاں کیں جس میں مسلم ممالک پر پابندیوں کو ختم کیا گیا ، ڈاکا قوانین کو بحال کیا گیا ، غیر قانونی تارکین کو سروسز فراہم کے قانون کو بحال کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ میکسیکو کی سرحد پر سرحدی دیوار کی تعمیر کو روکنے کا بھی حکم دے دیا ، بائیڈن کی جانب سے متنازع امیگریشن کو ختم کرنے کیلئے ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے پر تمام کمیونٹیز نے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here