نیویارک :فروری کے دوران ملازمتوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

0
87

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک میں فروری کے دوران ملازمتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں برس صرف فروری کے مہینے میں نجی کمپنیوں نے 4 لاکھ 75 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں جبکہ ڈو جونز کی جانب سے یہ تعداد 4 لاکھ کے قریب ظاہر کی گئی تھی ، اے ڈی پی کی چیف اکانومسٹ نیلا رچرڈسن نے کہا کہ کرونا وبا کے بعد مزدوروں کی کمی کی وجہ سے ملازمتوں پر بھرتی کی تعداد محدود رہی ہے،500 یا اس سے زیادہ کارکنوں والی کمپنیاں مہینے میں تقریباً تمام ملازمتوں کے لیے ذمہ دار تھیں، جس میں 552,000 عہدوں کا اضافہ ہوا۔ 50 سے کم ملازمین والی فرموں نے 96,000 کا نقصان ریکارڈ کیا، جبکہ درمیانے درجے کے کاروباروں میں ملازمتوں کی تعداد میں 18,000 کا اضافہ ہوا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here