روس نے امریکیوں کو ہلاک کرنے کے لئے افغان طالبان کو رقوم پیش کیں:امریکی انٹیلی جنس

0
139

واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکی انٹیلی جنس کو یہ یقین ہو گیا ہے کہ روس نے افغان طالبان کے مقرب جنگجوو¿ں کو خفیہ طور پر مالی رقوم ادا کیں جس کا مقصد یہ تھا کہ وہ افغانستان میں امریکی فوجیوں یا نیٹو کی فوج کے اہل کاروں کو ہلاک کریں۔ یہ بات گذشتہ روز امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتائی گئی۔اخبار کے مطابق امریکی انٹیلی جنس اس نتیجے پر کئی ماہ قبل پہنچ گئی تھی جب کہ طالبان تحریک واشنگٹن کے ساتھ تاریخی مذاکرات میں مصروف تھی۔اخبار نے نام ذکر کیے بغیر بعض ذمے داران کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان معلومات سے آگاہ ہونے کے بعد رواں سال مارچ میں اس معاملے پر اپنے قومی سلامتی کے مشیران کے ساتھ گفتگو کی۔ برطانوی فوجی بھی امریکی فوجیوں کی طرح نشانہ بنائے جانے کا ہدف تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here