شدید گرمی:600 افراد لقمۂ اجل بن گئے

0
130

ٹورانٹو، واشنگٹن (پاکستان نیوز) شدید گرم موسم کے باعث کینیڈا میں ہلاکتوں کی تعداد 500جبکہ امریکہ کی دو ریاستوں میں تعداد 100تک پہنچ گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق مغربی کینیڈا میں جاری گرمی کی لہر سے اموات مسلسل بڑھ رہی ہیں ، کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں کئی روز سے جاری شدید گرم موسم کے باعث جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے ایک ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا ، برٹش کولمبیا کے قانون ساز بریڈ وس کے مطابق اس آگ کی وجہ سے لائٹون نامی گائوں مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے ، آگ بھڑکنے کی وجہ آسمانی بجلی قرار دی جا رہی ہے جبکہ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مغربی ریاستوں اوریگن اور واشنگٹن میں شدید گرمی کی وجہ سے اموات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ، ریاست اوریگن میں جمعے سے اب تک 63اموات ہوئی ہیں جن میں سے 45پورٹ لینڈ میں ہوئی ہیں جبکہ دیگر اموات واشنگٹن میں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here