نیویارک (پاکستان نیوز)کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے صدر ٹرمپ نے 484 ارب ڈالر کے پیکج پر دستخط کر دیئے ہیں ، اس رقم سے ہسپتالوں اور چھوٹے کاروباری اداروں کی مدد کی جائے گی۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ کورونا کے علاج سے متعلق ایک اور بیان دے کر مشکل میں پھنس گئے ہیں ، صدر ٹرمپ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ڈاکٹروں کو کورونا کے علاج کے لیے جراثیم کش دوا انسانی جسم میں داخل کرنے پر غور کرنا چاہئے۔ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد دنیا بھر میں ڈاکٹروں اور طبی ماہرین نے ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا، واشنگٹن میں مظاہرین نے ٹرمپ کے ہوٹل کے باہر علامتی جنازے رکھ دیئے۔دوسری جانب نیویارک کے گورنر نے دعویٰ کیا کہ یہ وائرس چین سے نہیں یورپ سے آیا، امریکا نے یورپ کے سفر پابندی لگانے میں دیر کر دی۔