امیگریشن ایجنٹس کو نرم رویہ رکھنے کی ہدایات

0
135

واشنگٹن (پاکستان نیوز)حکومت نے غیر قانونی تارکین کو گرفتار اور ملک بدر کرنے والے امیگریشن ایجنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور اس سلسلے میں یو ایس ہوم لینڈ سیکیورٹی کو خصوصی میمو جاری کیا گیا ہے جس میں غیرقانونی تارکین سے نرمی برتنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایسے امیگریشن ایجنٹس جوکہ تارکین کو گرفتار کرنے کے ساتھ ملک بدر بھی کررہے ہیں کو نرم رویہ اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تمام ایجنٹس کو ہر کیس کے حساب سے الگ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایسے تارکین جو کہ جرائم میں ملوث نہیں ہیں ، معمولی دستاویزات کی کمی کا شکار ہیں کو قانونی سٹیٹس دینے میں مدد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ، بائیڈن حکومت نے اس حوالے سے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو خصوصی نرمی برتنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here