قرضوں میں 340 فیصد کا اضافہ

0
15

اسلام آباد (پاکستان نیوز) پاکستان کے سرکاری قرضوں میں 10 سال کے دوران 340 فیصد تاریخی اضافہ، جون 2016ء سے جون 2026ء تک سرکاری قرضوں میں 67000 ارب روپے اضافہ ہوا۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جون 2026ء تک سرکاری قرضوں کا مجموعی حجم 86700 ارب روپے رہا، اس میں59400 ارب مقامی،27300 ارب روپے کا بیرونی سرکاری قرضہ شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق جون 2016 میں سرکاری قرضوں کا حجم 19700 ارب روپے تھا، اس میں 13600 ارب مقامی، 6100 ارب کا بیرونی قرض شامل تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق جون 2017ء تک مجموعی سرکاری قرضہ 21400 ارب روپے، جون 2018 تک 24900 ارب روپے، جون 2019 تک32700 ارب ، جون 2020ء تک 36400 ارب، جون2021ء تک39900 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جون 2026ء تک بڑھ کر 86700 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here