60فیصدشہری بائیڈن کی بطور صدر ذمہ داریوں سے مطمئن ہیں:سروے

0
81

واشنگٹن (پاکستان نیوز)60 فیصد عوام نے بائیڈن کی بطور صدر ذمہ داریوں پر اظہار اطمینان کر دیا ، ہل ہیرس ایکس پول کے دوران ہر 10 میں سے 6 ووٹرز نے بائیڈن کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا ، 17 مئی سے 19 مئی تک سروے کے دوران 60 فیصد ووٹرز نے بائیڈن کے حق میں ووٹ دیا ، کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات پر بائیڈن کو سب سے زیادہ 68 فیصد ووٹ ملے جبکہ امیگریشن پر 49 فیصد ووٹ حاصل کر سکے ۔ جبکہ 59 فیصد ووٹرز نے بائیڈن کی جانب سے حکومتی امور انجام دینے پر اطمینان کا اظہار کیا ، کمزور معیشت اور بے روزگاری کے تدارک کے اقدامات کے حوالے سے 57فیصد افراد نے ان کی حمایت کی جبکہ انسداد دہشتگردی کے لیے اقدامات کے حوالے سے 56 فیصد افراد نے بائیڈن کو موزوں صدر قرار دیا ۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی کے بعد بائیڈن کی حمایت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے ، اسرائیل کے تنازع کو حل کرنے کے حوالے سے ان کی حمایت 56 فیصد سے کم ہو کر 53 فیصد پر آ گئی ،سروے کے دوران 1889 رجسٹرڈ ووٹرز نے حصہ لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here