واشنگٹن(پاکستان نیوز) دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباءسے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبائ سے 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 88 لاکھ 48 ہزار 897 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 85 ہزار 685 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 42 لاکھ 27 ہزار 476 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 591 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 کروڑ 16 لاکھ 35 ہزار 736 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 78 ہزار 92 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار 223 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 74 ہزار 970 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 676 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 46 لاکھ 96 ہزار 161 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 73 ہزار 152 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 40 لاکھ 74 ہزار 564 مریض سامنے آ چکے ہیں۔