اوورسیز کیلئے اسپیشل کورٹس کا قیام

0
91

لاہور(پاکستان نیوز) اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ۔ حکومتِ پنجاب نے صوبے میں اوورسیز پاکستانیوں کے عدالتی مقدمات کے لیے اسپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی زیرِصدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت دینے پر غور کیا گیا۔ وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب وسیم اختر نے اجلاس میں بریفنگ دی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے فیصلوں کے لیے وقت کی حد مقرر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ چوہدری محمد سرور کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ظلم اور نا انصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here