38ملین سے زائد افراد کو ویکسین لگ چکی گرمیوں تک صورتحال بہتر ہوگی:ٹام فرئیڈن

0
111

واشنگٹن (پاکستان نیوز) کورونا سے بچاﺅ کے لیے اس وقت 38 ملین سے زائد شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جوکہ کورونا کیسز کے تدارک کے لیے ناکافی ہے ، ماہرین نے سی این این کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ ویکسین کی پہلی خوراک سے کورونا پر قابو نہیں پایا جا سکتا ہے ، اس سلسلے میں مرحلہ وار ویکسین خوراکوں کی ترسیل کو یقینی بنانا ہوگا ، یو ایس سینٹرز فار ڈائیسیز کنٹرول اینڈ پروینشن کے سابق ڈائریکٹر ٹام فرئیڈن نے بتایا کہ ہمیں کورونا کے تدارک کے لیے فی الحال ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا چاہئے ، آئندہ گرمیوں تک کورونا پر کافی حد تک قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور صورتحال میں نمایاں بہتری ہوگی ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here