نیویارک (پاکستان نیوز) عرب سکالرز نے بھارت میں بڑھتی ہوئے اسلام دشمنی اور مسلمانوں کے خلاف مودی سرکار کے رویے پر آواز بلند کرتے ہوئے عالمی کمیونٹی کو اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، بھارت میں مودی سرکار کے ظلم و جبر پر مسلمانوں کی چیخ و پکار گلف عوام کے ریڈار تک جا پہنچی ہے جہاں سکالرز کی بڑی تعداد نے مسلمانوں کی حق تلفی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے عالمی کمیونٹی کو اس کا بھرپور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، واضح رہے کہ دبئی میں چیف اکاﺅنٹنٹ کے عہدے پر فرائض انجام دینے والے بھارتی شہری کو اس کی سوشل میڈیا پر متنازع رپورٹ پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ۔اسی طرح کویت میں بھی ایک بھارتی شہری کو متنازع سوشل میڈیا پوسٹ پر ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑ گیا ، ظہرانی عابدی ، عبدالرحمان ناصر اور شہزادی ہند القاسمی سمیت دیگر سکالرز نے مودی سرکار کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہتک آمیز رویے کو بند ہونا چاہئے ۔