ٹرمپ کی موت !کمیلا ہیرس کا پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل

0
159

نیویارک(پاکستان نیوز)ڈیموکریٹس کی نائب صدارتی امیدوار کمیلا ہیرس کا 2018 کے ٹی وی شو کے دوران ٹرمپ کی ہلاکت کا مذاق ایک مرتبہ پھر سرخیوں کی زینت بن گیا ہے ، اپریل 2018 کے دوران ڈی جینیریز کے ٹی وی شو کے دوران کمیلا ہیرس نے ٹرمپ کے مرنے کے حوالے سے مذاق کیا تھا ، ان کا ویڈیو کلپ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گیا ہے جس پر شہریوں کی بڑی تعداد اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہے ، اکثریت نے اس ویڈیو کلپ کو ایک مذاق کے طور پر ہی پیش کیا ہے ۔پروگرام کے دوران میزبان نے کمیلا ہیرس سے ان کے بچپن کی شرارتوں اور پروفیشنل لائف کے متعلق دیگر سوالات بھی کیے تھے جن کا کمیلا نے بھرپور جواب دیا لیکن ٹرمپ کی موت کے حوالے سے مذاق کو زیادہ پذیرائی ملی ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here