سپیس ایکس ؛400 ارب ڈالر کا نقصان

0
4

نیویارک (پاکستان نیوز) خلل اور شدید اتار چڑھائو کے باعث اسپیس ایکس کو ایک ہی تجارتی سیشن میں تقریبا 400 ارب ڈالر کے مارکیٹ نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ کے قبل از آغاز کاروبار میں بھی اسپیس ایکس کے شیئرز میں 3 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر کمپنی کے حصص 16اعشاریہ4 فیصد گر کر 154اعشاریہ60 ڈالر پر بند ہوئے۔اس کمی کے بعد کمپنی کی قدر اپنے حالیہ بلند ترین سطح سے تقریبا 31اعشاریہ5 فیصد کم ہو گئی ہے، جو 11 جون کے آئی پی او کے بعد 86 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی، جبکہ ابتدائی قیمت 135 ڈالر رکھی گئی تھی۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق یہ تیز گراوٹ امریکی سرکاری بانڈز کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ آئی ، جس سے یہ توقعات بڑھ گئی ہیں کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فیڈرل ریزرو آئندہ مہینوں میں شرح سود میں اضافہ کر سکتا ہے۔اس صورتحال کا زیادہ دبا ئوعام طور پر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شیئرز پر پڑتا ہے، خصوصا ان کمپنیوں پر جن کی قدر ان کی آمدنی کے مقابلے میں بہت زیادہ ہو۔رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس اس وقت اپنی سالانہ آمدنی کے 100 گنا سے زائد قیمت پر ٹریڈ کر رہی ہے۔400 ارب ڈالر کے اس بڑے نقصان کو بلومبرگ کے اعداد و شمار کے مطابق کسی بھی کمپنی کے لیے دوسرا سب سے بڑا یومیہ مارکیٹ نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔یہ کمی اس وقت سامنے آئی جب اسپیس ایکس کی مارکیٹ ویلیو 2اعشاریہ03 ٹریلین ڈالر تک بند ہوئی، جو 16 جون کو تقریبا 3 ٹریلین ڈالر کی بلند ترین سطح سے نمایاں کمی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here