پاکستان کا کانگریس ویمن رکن شیلا جیکسن کے انتقال پر تعزیت

0
103

ہیوسٹن (پاکستان نیوز)پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کینسر کے مرض میں مبتلا شیلا جیکسن لی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 2022 میں حکومت نے انہیں پاکستان کے لیے شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلالِ پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ دیا تھا۔پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کو اپنے پیغام میں امریکی کانگریس ویمن، قانون ساز اور ایوان نمائندگان میں پاکستان کاکس کی شریک چیئر شیلا جیکسن لی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔کینسر کے مرض میں مبتلا شیلا جیکسن لی کے اہل خانہ نے جمعے کو رات گئے ایکس پر ایک بیان میں ان کے انتقال کا اعلان کیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق انتقال کے وقت ان کی عمر 74 برس تھی۔ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی جیکسن لی افریقی نڑاد امریکیوں اور خواتین کے حقوق کے بارے میں کھل کر بات کرتی تھیں۔ انہوں نے ایوان نمائندگان کی متعدد کمیٹیوں میں خدمات انجام دیں، جن میں عدلیہ، ہوم لینڈ سکیورٹی اور بجٹ شامل ہیں۔ستمبر 2022 میں اس وقت کے صدر مملکت عارف علوی نے انہیں پاکستان کے لیے شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلالِ پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ دیا تھا۔شیلا جیکسن لی نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ انہیں لبلبے کا کینسر ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ان کے اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘وہ عوام کی زبردست چیمپئن تھیں اور 30 سال سے زائد عرصے تک ان کی روزمرہ زندگی میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ان کے حلقے محبت اور سادگی سے ‘کانگریس ویمن’ کے نام سے جانتے تھیخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اپنے پورے کیریئر کے دوران وہ سماجی انصاف، معاشی عدم مساوات اور صحت عامہ کے خدشات کو دور کرنے کے مقصد سے قانون سازی کو فروغ دینے میں سرگرم رہیں۔۔ہیوسٹن کے کچھ حصوں کی نمائندگی کرنے والی شیلا جیکسن لی نے ایوان نمائندگان میں ایک قانون پیش کیا تھا، جس کے تحت سیاہ فام امریکیوں کی قانونی غلامی کے خاتمے کی یاد میں ‘جون ٹینتھ’ کو وفاقی تعطیل قرار دیا جائے گا۔یہ تعطیل 1865 میں اس دن کی یاد ہے، جب ایک یونین جنرل نے ٹیکساس میں غلاموں کے ایک گروپ کو مطلع کیا تھا کہ انہیں دو سال قبل خانہ جنگی کے دوران صدر ابراہم لنکن کے آزادی کے اعلان کے ذریعے آزاد کر دیا گیا تھا۔ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ (میری اہلیہ) سیسیلیا اور میں کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن لی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ وہ ٹیکساس کی ایک قابل فخر اور ہیوسٹن کے لوگوں کے لیے ایک انتھک وکیل تھیں۔ ان کی عوامی خدمت اور ٹیکساس کے لیے لگن کی میراث زندہ رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here