ترک ہائوس کے سامنے قرآن کی بیحرمتی

0
62

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز)نیویارک میں ترک ہائوس کے باہر ایک نامعلوم شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی جس کو اہلکاروں نے ترک ہائوس سے ہٹا دیا ، بے حرمتی کا واقعہ صبح 11بجے کے قریب پیش آیا، ترک ہائو س کے سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمارت سے باہر نکلے، مداخلت کی، اور اس شخص کو احاطے سے ہٹا دیا، جس میں ترکی کا قونصلیٹ جنرل اور اقوام متحدہ کا مشن ہے۔زیر بحث قرآن انگریزی ترجمہ تھا۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) اور ڈپلومیٹک سیکورٹی یونٹ (DSS) کے اہلکاروں کو اس واقعے کے بارے میں مطلع کیا گیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ایک کتاب کو زمین پر پھینکتا ہے اور اسے روندتا ہوا چلاتا ہے، “یہ قرآن ہے۔”سویڈن اور ڈنمارک میں آزادی اظہار کے بہانے قرآن مجید کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے نے مسلم ممالک میں مشتعل مظاہروں کو جنم دیا ہے جس میں سفارتی مشنز پر حملے بھی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here