فلشنگ نیویارک میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا علاقہ قرار

0
130

نیویارک(پاکستان نیوز)نیویارک میں فلشنگ کا علاقہ کرونا وبا کے دوران سب سے زیادہ تکلیف دہ صورتحال سے دوچار ہوا ہے، ہزاروں خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا جس میں بچے، بوڑھے، جوان اور والدین بھی شامل تھے، کرونا کے دوران فلشنگ کے 13,000 سے زیادہ رہائشی اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کرائے کے تمام گھرانوں میں سے تقریباً دو تہائی کو 2019 میں کرایہ کے بوجھ کا سامنا کرنا پڑا، فلشنگ کے علاقے کو اس وقت جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہماری کمیونٹی میں طویل مدتی سرمایہ کاری ہے جو ہمیں وبائی امراض سے پہلے کی نسبت ایک بہتر جگہ پر دوبارہ تعمیر کرنے میں مدد کرے گی، فلشنگ کے رہائیشوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سستی رہائش کو یقینی بنانے میں کردار ادا کریں، اس سلسلے میں فلشنگ کے رہائیشوں نے ایک پٹیشن بھی تیار کی ہے جس پر 54,000 سے زیادہ لوگوں نے دستخط کیے جو فلشنگ میں رہتے ہیں اور کام کرتے ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ زیادہ سستی رہائش ہے جس میں پہلے سے ہی ان لوگوں کے لیے طویل انتظار کی فہرست موجود ہے جو اس علاقے میں رہنا چاہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here