ٹیکساس کے شہریوں کا امریکہ سے علیحدگی اختیار کر کے آزاد ملک بنانے کا مطالبہ

0
65

ٹیکساس (پاکستان نیوز)ٹیکساس کی ریاست کے بطور آزاد ملک سامنے آنے کے حوالے سے سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہے جبکہ ریاست نے امریکہ کے ساتھ الحاق یا الگ ملک کے طور پر اپنی شناخت منوانے کے لیے ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ کیا ہے ، تاکہ اس بات کی توثیق کی جا سکے کہ کتنے فیصد عوام ٹیکساس کو آزاد ملک کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے ، جی او پی نے اس حوالے سے جلد ریفرنڈم پر زور دیا ہے ، جی او پی کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق وفاقی طور پر لازمی قانون سازی جو ٹیکساس کے 10ویں ترمیم کے حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے، اسے نظر انداز کرنا ، مخالفت کرنے کو کالعدم قرار دیا جانا چاہئے۔دستاویز میں لکھا گیا ہے کہ “ٹیکساس ریاستہائے متحدہ سے علیحدگی کا حق برقرار رکھتا ہے، اور ٹیکساس کی مقننہ کو اس کے مطابق ریفرنڈم پاس کرنے کی اجازت ملنی چاہئے۔دستاویز میں قانون سازوں پر بھی زور دیا گیا کہ وہ اس بات کے تعین کو یقینی بنائیں کہ ٹیکساس کی قوم کو آزاد ملک کے طور پر زندگی گزارنے کا حق ملنا چاہئے۔جی او پی کی تجویز کے مطابق ریفرنڈم آئندہ سال کروایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here