شرکا کو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی میدان میں تعاون کے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا
واشنگٹن(پاکستان نیوز ) پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن نے پاکستان اور امریکہ کے مابین شعبہ تعلیم میں تعاون کے فروغ پر ویبنار کا اہتمام کیا جس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے پہلے مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی میدان میں تعاون کے بارے میں شرکا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ تعلیم میں تعاون پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات کا تابناک باب ہے۔ ویبینار میں امریکی معاون وزیر خارجہ برائے تعلیمی و ثقافتی امور میری روئس نے کہا کہ پاکستانی طلبہ امریکہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے اولین ترجیح دیں۔چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر طارق بنوری نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ باہمی تعلیمی اشتراک قابل فخر ہے۔