10ریاستوں میں ہیلتھ ورکرز کیلئے کرونا ویکسین مینڈیٹ معطل

0
79

نیویارک (پاکستان نیوز)وفاقی عدالت نے بائیڈن حکومت کی جانب سے ہیلتھ ورکرز کے لیے متعین کردہ کرونا ویکسین مینڈیٹ کو معطل کر دیا ہے ، میسوری کی عدالت کے وفاقی جج کے فیصلے مطابق 10 ریاستوں کے ہیلتھ ملازمین پر بائیڈن حکومت کی جانب سے عائد کردہ کرونا ویکسین مینڈیٹ معطل کر دیا گیا ہے ، ان ریاستوں میں الاسکا، آرکنساس، آئیووا، کنساس، میسوری، نیبراسکا، نیو ہیمپشائر، نارتھ ڈکوٹا، ساؤتھ ڈکوٹا اور وومنگ شامل ہیں۔سابق صدر ٹرمپ کے تقرر کر دہ ڈسٹرکٹ جج میتھیو شیلپ نے ریمارکس دیئے کہ کرونا مینڈیٹ عملے کی کمی کا باعث بن رہا ہے ، 32 صفحات پر مشتمل عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا ہے ، محکمہ صحت اور انسانی خدمات کی ایک ایجنسی کی جانب سے ویکسین کے اصول کو نافذ کرنے کے چند دن بعد ریاستی چیلنجرز نے وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔ ریاستوں نے دلیل دی کہ مینڈیٹ ریاستوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور ایجنسی کے اختیار سے تجاوز کرتا ہے اور یہ کہ اس کا نفاذ مناسب طریقہ کار پر عمل کرنے میں ناکام رہا۔بائیڈن حکومت کے مطابق کرونا ویکسین مینڈیٹ کو ہیلتھ ملازمین کی صحت کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here