نیویارک (پاکستان نیوز)انسانی حقوق کے رہنما میلکم ایکس کے ناحق قتل پر مرحوم کی بیٹی نے نیویارک پولیس ، ایف بی آئی اور سی آئی اے کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، لواحقین کا الزام ہے کہ سرکاری ایجنسیوں نے 1965 میں شہری حقوق کی سرکردہ شخصیت کو قتل کرنے کی سازش کی تھی۔مقدمے کا اعلان مرحوم کی بیٹی الیاسہ شہباز کی جانب سے سامنے آیا ہے ، شہری حقوق کے رہنما کے قتل کی 58 ویں برسی کے موقع پر الیاسہ شہباز نے کہا کہ وہ ایجنسیوں سے 100 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کریں گی ، اس حوالے سے الیاسہ شہباز نے بہن قبیلہ شہباز اور شہری حقوق کے وکیل بین کرمپ کے ساتھ منگل کو نیویارک کے آڈوبن بال روم میں پریس کانفرنس کی ، الیاسہ شہباز نے کہا کہ سالوں سے، ہمارے خاندان نے سچ کے سامنے آنے کے لیے جدوجہد کی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے والد کے لیے انصاف ہو، میلکم ایکس کی موت میں تین افراد کو سزا سنائی گئی تھی، لیکن دو افراد جنہوں نے اپنی بے گناہی کو برقرار رکھا تھا، 2021 میں بری کر دیا گیا۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر کرمپ نے کہا کہ 1965 کے بعد کے سالوں میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ میلکم ایکس کے قتل میں کون ملوث تھا۔بری کیے گئے افراد کے وکلاء نے کہا کہ 1966 کے مقدمے میں جس میں محمد عزیز اور مرحوم خلیل اسلام کو سزا سنائی گئی تھی، نے کہا کہ حکام نے ایسے شواہد چھپائے جو دفاع کے لیے سازگار تھے۔مسٹر کرمپ نے کہا کہ حکومتی ایجنسیوں کے پاس حقیقت پر مبنی شواہد موجود ہیں، ایسے ثبوت ہیں کہ انہوں نے دھوکہ دہی سے ان مردوں سے چھپایا جنہیں میلکم ایکس کے قتل کے لیے غلط طور پر سزا سنائی گئی تھی۔میلکم ایکس ایک اسلامی اور سیاہ فام قوم پرست تحریک نیشن آف اسلام کے قومی ترجمان کے طور پر نمایاں ہوئے اور کافی نام کمایا۔