حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کی زمین قبضہ مافیہ سے چھڑانے کا اعلان

0
120

لاہور (پاکستان نیوز) وزیر اعلٰی سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں ان کو صوبے میں قبضہ مافیہ کے خلاف کیے جانےوالے آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ وزیر اعلٰی ہاوس کے مطابق یہ بریفنگ بدھ کے روز وزیراعظم کو لاہور کے ایک روزہ دورے کے دوران دی گئی۔ اس دورے میں انہوں نے وزیر اعلٰی پنجاب سمیت کابینہ کے اہم اراکین سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران وزیراعلٰی نے صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور سے متعلق وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اسی طرح سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کو بتایا کہ ’پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کو تیز کردیا گیا۔‘ اس موقع پر وزیر اعلٰی نے بتایا کہ ’قبضہ مافیا سے واگزار ہونے والی زمینیں عوامی مفاد میں استعمال کے لیے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔‘ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ہدایت کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف آخری حد تک جائیں گے، اور اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔‘ وزیر اعلٰی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو دیے گیے ایک بیان میں بتایا کہ ’پنجاب میں قبضہ مافیہ کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن ہو رہا ہے اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے عین مطابق ہم ایک ایک انچ زمین قبضہ مافیہ سے واگزار کروائیں گے۔‘’صوبہ بھر میں سینکڑوں ایکڑ زمین پہلے ہی واگزار کروائی جا چکی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کے قبضہ مافیہ کے خلاف کئے جانے اقدامات کو سراہا ہے۔‘ انہوں نے بتایا کہ ’قبضہ مافیہ سے سب سے زیادہ متاثر اوورسیز پاکستانی ہیں۔ ہمارے اوورسیز پاکستانی بھائی باہر سے اپنی حلال کی کمائی ملک میں بھیجتے ہیں اور اس سے سرمایہ کاری کرتے ہیں اور قبضہ مافیہ ان کی جائیدادوں کو ہڑپ کر جاتا ہے۔‘

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here