جنرل قاسم سلیمانی: مخبر کو سزائے موت

0
147

نیویارک (پاکستان نیوز) ایرانی عدالت نے جنرل قاسم سلیمانی کی بغداد آمد کی اطلاع دینے والی امریکی جاسوس کو سزائے موت سنائی ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق مقامی عدالت نے امریکی خفیہ ایجنسی ” سی آئی اے “ اور اسرائیلی خفیہ ادارے ” موساد “ کو پاسداران انقلاب کی سب سے اہم اور طاقتور ” قدس فورس “ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی آمد و رفت کی اطلاع دینے کے الزام میں محمود موسوی مجد نامی شخص کو موت کی سزا سنائی ہے۔ایرانی عدالت کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے سرکاری ٹیلی وڑن سے نشر ہونے والی پریس بریفنگ میں بتایا کہ ایرانی شہری محمود مجد دشمن ممالک امریکا اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے میں تھا اور اسی نے دشمنوں کو جنرل قاسم سلیمانی کی مخبری کی تھی۔ایرانی حکام نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ محمود موسوی مجد کو کب اور کہاں سے گرفتار کیا گیا تھا اور کیا یہ بھی ان 17 امریکی جاسوں میں شامل تھا جسے ایرانی حوکمت نے گزشتہ برس حراست میں لیا تھا اور ان میں سے چند کو سزائے موت بھی دی گئی تھی۔واضح رہے کہ 3 جنوری کو ایران کی سب سے طاقتور اور براہ راست آیت اللہ خامنہ ای کو جوابدہ ” قدس فورس “ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئر پورٹ پر امریکی حملے میں قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد ایران اور امریکا تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here