نیویارک میں کورونا وائرس سے ہلاک 40 افراد کی اجتماعی قبر میں تدفین

0
238

نیویارک سٹی(پاکستان نیوز) نیوریارک میں مہلک وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی 40 میتوں کو سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں نیویارک میں ہو رہی ہیں، صحت کا بہترین نظام رکھنے والا ملک بھی اس مہلک وائرس کے آگے بے بس نظر آتا ہے۔ نیویارک میں کورونا وائرس کے نئے 10 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپتالوں میں سہولیات کم پڑگئیں اور لاشوں کی اجتماعی تدفین کی جا رہی، ٹائمز، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجنوں تابوتوں کو ایک بڑے گڑھے میں دفن کیا جا رہا ہے، تدفن کرنے والوں نے مہلک وائرس سے بچاﺅ کیلیے حفاظتی لباس بھی زیب تن کر رکھا ہے۔ یہ تصاویر نیویارک کے جزیرے ہارٹ کی ہے جہاں لاوارث لاشوں اور جن کے اہل خانہ تدفن کے اخراجات نہیں ا±ٹھا سکتے انہیں سرکار کی جانب سے دفنایا جاتا ہے اور اب کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کو بھی یہاں دفنایا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here