ماسکو(پاکستان نیوز) روس میں چینی سفارتخانے نے ٹویٹ میں56سال کی امریکی جارحیت بے نقاب کر دی۔ روس میں چنی سفارتخانے نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں1945ء سے لے کر 2001ء تک 153 علاقوں میں248 مسلح تصادم ہوئے ہیں۔ ان248 مسلح تصادموں میں سے201 کو امریکہ نے شروع کیا۔ اس طرح امریکہ دنیا بھر میں ہونیوالے81فیصد فوجی تصادموں کاذمہ دار ہے۔