بائیڈن کی تقریب حلف برداری کیلئے تعینات 200نیشنل گارڈ کورونا کا شکار

0
140

واشنگٹن (پاکستان نیوز)صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے 150 سے زائد نیشنل گارڈز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ، وائٹ ہاﺅس عہدیدار نے بتایا کہ تقریب کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے 150 سے 200 نیشنل گارڈز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، عہدیدار نے بتایا کہ کورونا سے متاثر ہونے والے نیشنل گارڈز کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ، تقریب سے قبل بھی شہر بھر میں 25 ہزار سے زائد نیشنل گارڈز سیکیورٹی امور کی انجام دہی کے لیے تعینات کیے گئے تھے ، واضح رہے کہ ویکسین فراہمی کے باوجود اس وقت امریکہ بھر میں روزانہ چار ہزار سے زائد افراد کورونا کے باعث موت کی وادی میں جا رہے ہیں ، عہدیدار نے بتایا کہ 7 ہزار کے قریب نیشنل گارڈز رواں ماہ کے اختتام تک سیکیورٹی فرائض انجام دیتے رہیں گے جبکہ پانچ ہزار کے قریب نیشنل گارڈ مارچ کے وسط تک سیکیورٹی کے فرائض نبھائیں گے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here