نیویارک (پاکستان نیوز) بھارتی صوبہ پنجاب کی آزادی کے لیے سکھ فار جسٹس کی جانب سے چلائی گئی ریفرنڈم 2020مہم کی کامیابی سے خوفزدہ ہو کر مودی حکومت تلملا گئی ، واشنگٹن میں تعینات بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ سدھو اس تحریک کو ناکام بنانے کے لیے سرگرم ہیں ، انھوں نے اپنے ہم خیال سکھ کمیونٹی کے کچھ لوگوں کے ذریعے پراپیگنڈا کر کے اس تحریک کو ناکام بنانے کی کوشش کی لیکن انہیں ہر محاذ پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ، سکھ فار جسٹس کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ بھارت کے ٹوٹنے کا وقت قریب آ گیا ہے ، خالصتان بنا کر دم لیں گے ، سکھ نوجوانوں کے ایک بڑے گروپ نے بھی بھارتی سفیر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سفارتی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں ، وہ اوچھی کارروائیوں سے باز نہ آئے تو امریکی وزارت خارجہ سے درخواست کی جائیگی ۔