پاکستانی امریکن محمد اویس نیویارک اٹارنی جنرل آفس کے ڈائریکٹر مسلم افئیرز مقرر

0
5

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک سٹیٹ کی اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز نے پاکستانی امریکن محمد اویس کو اٹارنی جنرل آفس میں ڈائریکٹر مسلم افئیرزمقرر کر دیا ہے۔نیویارک اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے اعلان کیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے دفتر نے اپنی ٹیم کو وسعت دیتے ہوئے پہلی بار مسلم امور کے ڈائریکٹر کی تقرری کی ہے۔ لانگ آئی لینڈ(نیویارک) کے رہائشی محمد اویس جنہوں نے چھ دسمبر 2024 کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، بطور ڈائریکٹراپنے نئے کردار میں ،نیویارک بھر کی مسلم کمیونٹیز کے ساتھ کام کریں گے،کمیونٹیکی ضروریات کو سمجھیں گے اور انہیں شہری حقوق، رہائش، مزدوروں کے حقوق، صارفین کے تحفظ اور دیگر وسائل تک رسائی فراہم کریں گے۔اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمزنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیویارک سٹیٹ میں مسلم کمیونٹی کی سب سے بڑی تعداد آباد ہے اور میں اٹارنی جنرل کے دفتر میں مسلم امور کے پہلے ڈائریکٹر کو خوش آمدید کہنے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم امریکن کمیونٹی کی خدمات قابل قدر ہیں۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر مسلم افئیرز کا نیا عہدہ ، اٹارنی جنرل آفسر کو اس قابل بنائے گا کہ مسلم نیویارکرز کی آواز سنی جائے، ان کی ضروریات پوری ہوں اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔لانگ آئی لینڈ، نیویارک سے تعلق رکھنے والے محمد اویس(جے ڈی)، قانونی امور، حکومتی معاملات اور بین الاقوامی تعلقات میں تجربہ رکھنے والے ایک ماہر پیشہ ور ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here