افراط زر سے متاثرہ فہرست میںپاکستان شامل

0
101

اسلام آباد (پاکستان نیوز) عالمی بینک نے دنیا بھر میں غذائی افراط زر سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری کردی، ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے لیکن پاکستان میں غذائی افراط زرترکی اور سری لنکا سمیت دیگر دوسرے ممالک کی طرح خراب نہیں،جو سب سے زیادہ متاثرہ 10سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔ورلڈ بینک کی جاری ہونیوالی فوڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں غذائی افراط زر کی شرح 30فیصد سے کم ہے اور غذائی افراط زر کی حقیقی شرح 5فیصد سے بھی کم ہے۔فہرست میں دیئے گئے افغانستان کے اعداد و شمارسے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں غذائی افراط زر 5فیصد سے 30فیصد کے درمیان ہے جبکہ غذائی افراط زر کی حقیقی شرح 2 فیصد سے کم ہے۔بھارت میں غذائی افراط زر 2فیصد سے 5فیصد کے درمیان اور حقیقی غذائی افراط زرصفر فیصد سے نیچے ریکارڈ کی گئی، یعنی اس کا کوئی وجود نہیں ۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے نے فوڈ سیکیورٹی کی صورتحال کو بدترین بنا دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here