نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں کورونا کی لہر ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کر گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد آئندہ مہینوں میں ڈبل ہو سکتی ہے ، این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس کی جان ہوپکنز یونیورسٹی اور نیویارک ٹائمز نے بھی تصدیق کی ہے ۔کورونا کی دوسری لہر نے یورپ کے دیگر ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔