نیویارک(پاکستان نیوز) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس، تعلیم اور ثقافت یونیسکو نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سکول جانے والے ہرتین میں سے ایک بچے کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں جس کے نتیجے میں طالب علموں کی صحت اور سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔یونیسکو کی جانب سے جاری ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں سکول جانے والے ایک تہائی بچے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔