واشنگٹن (پاکستان نیوز)حکومت نے غیرقانونی تارکین کے بچوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے ان کو امریکہ میں رہائش اور کام کی اجازت دے دی ہے جس کے لیے جلد درخواست دی جا سکے گی۔وفاقی وکلا اور تارکین وطن کے وکلا نے ٹیکساس کی ایک وفاقی عدالت میں منصوبہ پیش کیا ہے جس کے مطابق امریکہ بھر میں نئی درخواستیں وصول کی جا سکیں گی، تاہم ٹیکساس میں رہنے والے درخواست دہندگان کو ورک پرمٹ نہیں دیا جائے گا، ڈاکا کے لیے اہلیت رکھنے والے وہ افراد ہیں جو 16 سال کی عمر سے پہلے امریکہ میں داخل ہوئے، 15جون 2012تک ان کی عمر 31 سال سے کم تھی ، اور جن پر کوئی سنگین جرم یا تین معمولی جرائم درج نہیں، ملک بھر میں 5 لاکھ 33 ہزار فعال ڈاکا درخواست دہندگان کے علاوہ تقریبا 11 لاکھ مزید افراد اس پروگرام کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔











